Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ایران جنگ میں پاکستان اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے: فنانشل ٹائمز

خبر رساں ادارہ روئٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔ (فائل فوٹو، ہینڈ آؤٹ)
رطانوی اخبار فنانشل ٹائمز  کے مطابق پاکستان خود کو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے کے لیے مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
پیر کو اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی۔
اخبار نے اس پیش رفت سے باخبر دو افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات  چیت کی تھی۔
تاہم خبر رساں ادارہ روئٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔

شیئر: