Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی بجلی گھروں پر فوجی حملے مؤخر کر دیے

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت پورے ہفتے جاری رہے گی (فوٹو: اے ایف پی)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایران کے ساتھ مفید اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں اور وہ فوج کو ہدایت دیں گے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے ڈھانچے کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔
ٹرمپ کا یہ اقدام ایران کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر امریکہ ایران کے بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے تو وہ اسرائیل کے بجلی گھروں اور خلیجی خطے میں امریکی اڈوں کو توانائی فراہم کرنے والے مراکز پر حملہ کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت پورے ہفتے جاری رہے گی۔ انہوں نے لکھا:’میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہر قسم کی فوجی کارروائی کو پانچ دن کے لیے مؤخر رکھا جائے بشرطیکہ جاری ملاقاتوں اور مذاکرات میں پیش رفت ہوتی رہے۔‘ 

شیئر: