جنوبی افریقہ کا نیم بنجر اور دور افتادہ علاقہ ’کارو‘ اس وقت عالمی سطح پر ’موہیر‘ کی تجارت کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے جہاں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے انگورا بکریوں کے ریوڑ اس بیش قیمت ریشے کی پیداوار کا ذریعہ ہیں۔ اپنی مخصوص چمک اور ملائم ساخت کی بدولت دنیا بھر میں مقبول اس ریشے کی بدولت جنوبی افریقہ کو عالمی منڈی میں سب سے بڑے سپلائر کا اعزاز حاصل ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ