Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفر الباطن کے نیچرل پارک میں ہر طرف دلکش پھول اور ہریالی

الصداوی پارک کا مجموعی رقبہ 25 ہزار مربع میٹر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
حفر الباطن کمشنری میں وسیع رقبے پر پھیلے ہوئے ربیع الصداوی پارک میں مختلف قسم کے جنگلی پودے اور پھول پائے جاتے ہیں جن میں لیونڈر، گل داؤدی، جنگلی کیمومائل اور انیمون سرفہرست ہیں جو اپنی دلکشی و کھلتے رنگوں کی وجہ سے علاقے کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پارک کا شمار ان نمایاں قدرتی مقامات میں ہوتا ہے جو موسمِ بہار میں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
علاقے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بننے والے اس پارک کا مجموعی رقبہ 25 ہزار مربع میٹر ہے جبکہ اس کا منفرد ماحولیاتی تنوع ریجن میں فطری حسن کا عکاس ہے۔
بلدیہ الصداوی نجی شعبے کے تعاون سے علاقے کے ماحول کو بہتر بنانے اور سبزہ زار کو بڑھانے کے لیے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔
موحولیاتی پائیداری کے تحفظ اور پانی کے استعمال کو 80 فیصد تک کم کرنے کے لیے مختلف انیشیٹیوز شروع کیے گئے ہیں۔
ان اقدامات کے تحت سبزہ زاروں میں اضافے کے لیے موسم برسات میں بیجوں کے پھیلاؤ کا اہتمام کیا جاتا ہے جس سے پانی کی ضرورت کافی حد تک کم ہو جاتی ہے۔

پارک کو تفریحی مقام بنانے کے لیے بلدیہ کی جانب سے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔ جن میں بدوی خیمے، بچوں کے لیے پلے ایریا اور شیڈڈ واک ویز شامل ہیں۔
اس پارک میں 35 میٹر اونچے پول پر قومی پرچم بھی لہرا رہا ہے۔
اس پارک میں تعطیلات کے دوران روزانہ 400 سے 500 وزیٹرز آتے ہیں۔ الصداوی پارک، علاقے کی جمالیاتی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے ساتھ  قدرتی ماحول سے کمیونٹی کے تعلق کو مضبوط کر رہا ہے۔

شیئر: