گوگل کے آنے والےسمارٹ فون پکسل 11 کے حوالے سے پہلی بڑی لیک سامنے آ گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس بار ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔
ٹیک ویب سائٹ سی نیٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ہیڈ لائنز نے آن لیکس کے فراہم کردہ سی اے ڈی رینڈرز شیئر کیے ہیں، جن میں پکسل 11 کا معیاری ماڈل دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
گوگل کا فون 'پکسل 10 اے' مارکیٹ میں آنے کو تیار، قیمت کیا ہوگی؟Node ID: 900357
رپورٹس کے مطابق نئے پکسل 11 میں پچھلے ماڈل کی طرح تین کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ برقرار رکھا گیا ہے، جس میں ٹیلی فوٹو لینز بھی شامل ہے۔
سامنے آنے والی تصاویر کے مطابق سمارٹ فون کے بیزلز قدرے پتلے کیے گئے ہیں جبکہ سکرین کا سائز ممکنہ طور پر 6.3 انچ ہی برقرار رہے گا۔
OK #FutureSquad... Let's start the week with our very first look at #Google's vanilla #Pixel11 (360° video + terrific 5K renders + dimensions)!...
On behalf of @Androidheadline https://t.co/BUBbtPXmBH pic.twitter.com/9UV7qZ26xX
— Steve H.McFly (@OnLeaks) March 30, 2026











