Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کے نئے لانچ ہونے والے موبائل فون ’پکسل 10اے‘ کی قیمت کیا ہے؟

’گوگل پکسل 10 اے‘ متعارف کرا دیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 499 ڈالر ہے (فوٹو: سی نیٹ)
مشہور ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی اے سیریز کا نیا سمارٹ فون ’گوگل پکسل 10 اے‘ متعارف کرا دیا ہے جس کی ابتدائی قیمت 499 ڈالر یعنی ایک لاکھ 39 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
’سی نیٹ‘ کے مطابق 128 جی بی ماڈل 499 ڈالر جبکہ 256 جی بی ورژن 599 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔
کمپنی کے مطابق جو صارفین پری آرڈر پیج پر سائن اپ کر چکے ہیں انہیں ڈسکاؤنٹ کوڈ بھی دیا جا رہا ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے ’پکسل 10 اے‘ گزشتہ سال کے ’گوگل پکسل 9 اے‘ سے کافی ملتا جلتا ہے تاہم اس میں نمایاں بہتریاں کی گئی ہیں۔ نئے فون میں 30 واٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جو پہلے ماڈل کے مقابلے میں تیز ہے۔ اس کے علاوہ سیٹلائٹ ایس او ایس کنیکٹیویٹی اور کوئیک شیئر فیچر بھی شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے آئی فون پر ایئر ڈراپ کے ذریعے تصاویر اور فائلز بھیجی جا سکتی ہیں۔
کم قیمت برقرار رکھنے کے لیے کچھ سمجھوتے بھی کیے گئے ہیں۔ فون میں تین کے بجائے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں اور دیگر پکسل 10 فونز کے برعکس اس میں پکسل سنیپ میگنیٹس شامل نہیں، اس لیے میگنیٹک ایکسیسریز استعمال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی کیس درکار ہوگا۔
یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سمارٹ فون مارکیٹ میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ ایپل کی جانب سے کم قیمت ’آئی فون 17 ای‘ متعارف کرانے کی جلد توقع ہے جبکہ ’سام سنگ‘ 25 فروری کو ’گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ‘ میں نئی ’گلیکسی ایس 26‘ سیریز پیش کر سکتی ہے۔ اسی ماہ کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس 2026 منعقد ہوگی جو سال کا سب سے بڑا موبائل ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔

’گوگل پکسل 10 اے‘ کے پری آرڈرز جاری ہیں (فوٹو: سی نیٹ)

’گوگل پکسل 10 اے‘ 18 فروری کو لانچ کیا گیا تھا اور اب پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے جبکہ پانچ مارچ سے باقاعدہ فروخت شروع ہوگی۔ اس فون میں 6.3 انچ ڈسپلے، ٹینسر جی 4 پروسیسر، 48 میگا پکسل مین کیمرہ، 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، 13 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور 5000 ایک سو ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 30 واٹ وائرڈ اور 10 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔
نیا لانچ ہونے والا فون چار رنگوں میں دستیاب ہے۔ ان میں اوبسیڈین، بیری، فوگ اور لیونڈر میں دستیاب ہوگا۔

شیئر: