سعودی عرب کی وزارتِ دفاع کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے دو ڈرون روک کر تباہ کر دیے ہیں۔
بدھ کو وزارتِ دفاع کے ترجمان میجنر جنرل ترکی المالکی کے مطابق چند گھنٹے پہلے ڈرونز کی نشاندہی کر کے تباہ کر دیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے حالیہ ہفتوں میں درجنوں ڈرونز کو مار گرایا ہے جن کا ہدف تیل کی دولت سے مالا مال مشرقی صوبے سمیت دیگر اہم علاقے تھے۔
28 فروری کو شروع ہونے والی ایران جنگ دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی ہے جبکہ ایران نے خلیجی ریاستوں اور توانائی کی اہم تنصیبات پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔