Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستانی وزراء خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ، علاقائی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعے کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے موریطانیہ کے اسماعیل ولد شیخ احمد کے اتفاقِ رائے سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر شہزادہ فیصل بن فرحان کو مبارک باد دی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں آر فور (آر 4) کے آئندہ ہونے والے اجلاس کا معاملہ بھی شامل تھا۔
سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے آپس میں قریبی رابطہ اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
 

شیئر: