Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھاوے پاکستانی برینڈ کا بیگ تھامے خبروں کی زینت، بیگ کی قیمت کیا ہے؟

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ این ہیتھاوے نے اپنی نئی فلم 'دا ڈیول ویئرز پراڈا 2' کی تشہیری مہم کے دوران پاکستانی فیشن کو عالمی سطح پر نمایاں کر دیا ہے۔
میکسیکو سٹی میں منعقدہ تقریبات کے دوران انہوں نے پاکستان کے ایک برینڈ کا تیار کردہ سیاہ رنگ کا بیگ استعمال کیا، جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔
اداکارہ اس موقع پر سیاہ لباس میں ملبوس تھیں جس پر سنہری کام کیا گیا تھا۔ اس لباس کے ساتھ پاکستانی برینڈ کا بیگ ان کے انداز کو مزید نمایاں بنا رہا تھا۔

انٹرنیٹ پر سرچ سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس پاکستانی برینڈ کا نام 'وارپ' ہے۔ انسٹاگرام پر برینڈ کی پروفائل پر بھی این ہیتھاوے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ہیں۔

وارپ کی ویب سائٹ پر ہالی وڈ اداکارہ کا بیگ تلاش کیا جائے تو یہ 'ٹوبلا بلیک' نامی بیگ ہے جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 35 ہزار 500 ہے۔ 
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکسیکو سٹی پہنچنے پر این ہیتھاوے کا مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا۔
اداکارہ کی یہ فلم دو ہزار چھ میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم کا سیکول ہے، جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ نئی فلم میں ایک بار پھر وہی مرکزی کردار دکھائی دیں گے، جبکہ اس بار کئی نئے اداکار بھی اس کہانی کا حصہ بن رہے ہیں۔ فلم یکم مئی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس پاکستانی برینڈ کی مصنوعات کسی عالمی شخصیت نے استعمال کی ہوں۔ اس سے قبل بھی بین الاقوامی اور پاکستانی فنکار اس برینڈ کے بیگز استعمال کرتے نظر آ چکے ہیں۔
 

شیئر: