Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ایام میں موسم گرم: درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

9 ذی الحجہ سے 13 تک درجہ حرارت میں معمولی کمی کی توقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے کہا ہے کہ’ سالِ رواں حج سیزن کے دوران مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں موسم انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔‘
عکاظ کے مطابق ڈاکٹر ایمن غلام نے ایام حج کے میں موسمیاتی حالات کے حوالے سے بتایا’ یکم ذو الحجہ سے یوم الترویہ (8 ذی الحجہ) تک گرمی عروج پر ہوگی جبکہ سطحی ہوا کے ساتھ گرد وغبار رہنے کی توقع ہے۔‘
’ایام حج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 28 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے 40 فیصد تک ہوگا۔‘
موسمیاتی مرکز کے سی ای او کا مزید کہنا تھا’ یوم عرفہ سے 13 ذو الحجہ تک موسم گرم رہنے کی توقع ہے، جبکہ آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ دن کے وقت گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے۔‘
’9 ذی الحجہ سے 13 تک درجہ حرارت میں معمولی کمی کی توقع ہے۔ اس دوران پارہ 42 سے 44 ڈگری جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 55 فیصد تک رہے گا۔‘

قومی مرکز برائے موسمیات کے سی ای او ڈاکٹر ایمن غلام نے سینٹر کا دورہ کیا ( فوٹو: عکاظ)

 ایام حج میں ہوا کا رخ شمال سے مغربی جانب ہوگا جس کی رفتار 20 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ طائف کمشنری کے پہاڑی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے سے اس کے اثرات مشاعر مقدسہ تک پھیل جائیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ایمن غلام نے مشاعر مقدسہ میں موسمیاتی مرکز کا دورہاور حج ایام کے حوالے سے مرکز کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں اور آپریشنل سسٹم  کا جائزہ لیا۔

 

شیئر: