Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ سٹی انڈیکس 2026: ریاض اور جدہ سمیت سعودی عرب کے آٹھ شہر شامل

 ریاض 27 ویں پوزیشن سے عالمی سطح  پر 24 ویں نمبر پر آ گیا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈیولپمنٹ(آئی ایم ڈی) سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں سعودی عرب کے 8 شہروں نے نمایاں کارکردگی ریکارڈ کی ہے۔
 ریاض27 ویں پوزیشن سے عالمی سطح  پر24 ویں نمبر پر آ گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ 50 ویں، جدہ 55 ویں، مدینہ منورہ 67 ویں اور الخبر 64 ویں نمبر پر ہے۔
العلا، رینکنگ میں 112 ویں سے 85 ویں پوزیشن پرآگیا، جو اس کے ترقیاتی اور سیاحتی منصوبوں میں تیز رفتار پیش رفت کی علامت ہے۔
سمارٹ سٹی انڈیکس 2026 میں حائل اور حفر الباطن کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا۔ 148 شہروں میں حائل 33 ویں جبکہ حفر الباطن 100 ویں نمبر پر رہا۔
سمارٹ سٹی انڈیکس میں زیورخ سرفہرست ہے، اوسلو دوسرے جبکہ جنیوا تیسرے نمبر پر ہے۔ 
 سمارٹ سٹی انڈیکس اس بات کی جانچ کرتا ہے کہ شہر کس طرح خدمات کے بارے میں رہائشیوں کے تصورات، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور روزمرہ زندگی پر ان کے اثرات کی کی بنیاد پر جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہیں۔
یہ نتائج شہری خدمات کے فروغ، سمارٹ اور پائیدار شہروں کی تعمیر کے لیے مملکت کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں، جو معیار زندگی کو بہتر اورعالمی مسابقت کو مضبوط بناتے ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب 2026 کو مصنوعی ذہانت کے سال کے طور پر منا رہا ہے۔

 

شیئر: