Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ایک بہتر زندگی‘ ریاض میں گلوبل سمارٹ سٹی فورم کی تیاریاں

فورم ریاض میں سمارٹ سٹی انٹرنیشنل پورٹل کا بھی اہتمام کرے گا۔  (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) ارینا ریاض میں 12 اور 13 فروری 2024 کو ’گلوبل سمارٹ سٹی فورم‘ منعقد کرے گی۔ 
یہ فورم ایک بہتر زندگی کے سلوگن کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔
مملکت میں سمارٹ سٹیز کے حوالے سے پہلا عالمی فورم ہے اس کا مقصد مستقبل کےلیے سمارٹ سلوشنز کا استعمال کرتے ہوئے بنیادی اصول وضع کرنا ہے جو شہر کی ترقی کے منصوبوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق گلوبل سمارٹ سٹی فورم میں 40 ممالک سے اقتصادی پالیسی ساز، سرمایہ کار، سمارٹ سٹیز کے انجینیئرز، ڈیجیٹل حل اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نیز انٹرنیشنل سٹیز کے میئرز شرکت کریں گے۔
فورم کا سلوگن ’زیادہ اچھی زندگی‘ ہے۔ یہ سعودی عرب میں اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل سمارٹ سٹی فورم ہے۔ اس کا مقصد سمارٹ حل کے ذریعے شہروں کے مستقبل کا دلاویز تصور تشکیل دینا ہے۔ 
فورم 80 بین الاقوامی ماہرین کے توسط سے سمارٹ سٹیز فیوچر کا ہر پہلو سے احاطہ کرے گا۔  فورم کے تحت متعدد مباحثے اور ورکشاپس کا اہتمام ہوگا۔ 
فورم ریاض شہر میں سمارٹ سٹی انٹرنیشنل پورٹل قائم کرنے کا بھی اہتمام کرے گا۔ 

شیئر: