Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار کا ایران کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتِ حال پر گفتگو

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنیچر کو ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک بات چیت کی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سنیچر کی رات کو ہونے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے کی جانے والے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور تنازعے کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان اور ایران کے وزرا خارجہ نے خطے کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر قریبی رابطہ رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
 

شیئر: