عسیر ریجن کے شہر ابھا کے مغرب میں واقع دیہات میں ہونے والی بارش نے زرعی سیڑھی نما کھیتوں کی خوبصورتی اور پہاڑی مناظر کو اجاگر کیا ہے جس سے پودوں کی نشوونما میں اضافہ اور آبی وسائل کو بھی تقویت ملی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پانی پتھروں کی رکاوٹوں سے سیڑھی نما کھیتوں پر گرتا ہے جو مقامی لوگوں کے روایتی طریقوں کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مقامی افراد برسوں سے بارش کے پانی کو زرعی ضرورت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
بارشوں نے موسم کو بھی خوشگوار بنا دیا ہے جس سے پہاڑوں پر موجود دیہات سیاحوں کے لیے پر کشش مقام بن گئے ہیں۔