Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

توانائی کی تنصیب پر حملے میں جان قربان کرنے والے سعودی اہلکار کی تدفین

44 سالہ جراح الشعلان الخالدی کا تعلق قطیف گورریٹ سے تھا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی توانائی کی تنصیبات پر حملوں میں فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان قربان کرنے والے انڈسٹریل سکیورٹی اہلکار جراح الشعلان الخالدی کو سپرد خاک کردیا گیا۔
دمام کی مسجد الفرقان میں نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ اور احباب سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
اس سے قبل سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ’ مملکت میں توانائی کی اہم تنصیبات پر ہونے والے متعدد حملوں میں سعودی توانائی کمپنی کا ایک سعودی اہلکار جان سے گیا اور سات دیگر ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔
 مملکت میں توانائی کی اہم تنصیبات جن میں تیل و گیس کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن اور ریفائننگ کے مراکز، پیٹرو کیمیکل کی تنصیبات کے علاوہ ریاض، الشرقیہ ریجن اور ینبع انڈسٹریل سٹی میں الیکڑک سٹی سیکٹر شامل ہے، کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
وزارت توانائی نے بیان میں سعودی توانائی کمپنی میں انڈسریل سکیورٹی اہلکار جرح محمد لشلن الخالدی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا، جنہوں نے مملکت کی اہم توانائی تنصیبات میں سے ایک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ وزارت توانائی اپنے فرائض کی ادائیگی کے  دوران شہید ہونے والے وطن کے بیٹے کے لیے سوگوار ہے۔‘
44 سالہ جراح الشعلان الخالدی کا تعلق قطیف گورریٹ کے علاقے عناک سے تھا اور وہ الشرقیہ ریجن میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔

 

شیئر: