کویت کی اہم تنصیبات پر حملے، سعودی عرب کی مذمت، سپورٹ کا اعادہ
بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی’ صریح خلاف ورزی‘ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کیویت کی اہم تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور ملک کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران، اس کی پراکسیز اور اس سے وابستہ گروپوں کو اس کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیا۔
مملکت نے اس طرح کی کارروائیوں کو سختی سے مسترد کیے جانے کا اعادہ کیا اور فریقین پر زور دیا کہ وہ متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور کنونشز کی پابندی کریں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ حملے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی’ صریح خلاف ورزی‘ ہیں، جو خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔‘
سعودی عرب نے ایران اور اس کی پرا کسیز کو عرب اور اسلامی ملکوں کے خلاف تمام دشمنانہ کارروائیوں کو روکنے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 2026 کی قرارداد 2817 کی پاسداری پر بھی زور دیا۔
سعودی عرب نے کویت، اس کی حکومتا اور عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی، اس کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
