Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے کورین صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

سعودی عرب اور کوریا کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں کوریا کے صدارتی دفتر کے چیف آف سٹاف اور کورین صدر کے خصوصی ایلچی کانگ ہون سک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کوریا کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
خطے کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی معیشت پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع ہر وزارت کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی اور ایشیائی ممالک کے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ناصر الغنوم بھی موجود تھے۔

 

شیئر: