Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کو ایرانی ہم منصب کا فون، امریکہ، ایران مذاکرات پر تبادلۂ خیال

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پیر کے روز اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کی جانب سے ٹیلیفون کال موصول ہوئی جس کے دوران امریکہ، ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری امن مذاکرات کے بعد کی تازہ پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا اور اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ایران کی وزارتِ خارجہ نے بتایا تھا کہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں امن مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

شیئر: