’تعلیمی اور روحانی تجربہ‘ مکہ مکرمہ میں ڈیجیٹل قرآن لرننگ نمائش
اِس نمائش کے انعقاد میں کئی اداروں نے شراکت کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ میں ’کنگ عبدالعزیز اینڈاؤمنٹ‘ میں ’رِیڈ‘ (پڑھ)‘ کے نام سے جاری نمائش میں ایک انٹرایکٹیو علمی تجربہ پیش کیا جا رہے، جس سے قرآنِ کریم اور اس میں مذکور دیگر علوم کے بارے میں جدید طریقوں سے آگاہی میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اِس نمائش کے انعقاد میں جن اداروں نے شراکت کی ہے اُن میں مسجد الحرام کے اُمور کی ’جنرل پریزیڈینسی‘، اور مسجدِ نبوی شامل ہیں۔ اِن کے علاوہ ’تدریسِ قرآن کے لیے بیان ایسوسی ایشن‘ بھی اس منصوبے میں شراکت دار ہے۔
ڈیجیٹل تبدیلی کے موجود دور میں اِس اہم منصوبے کی وجہ سے، حرمین شریفین کے تعلیمی کردار پر روشنی پڑتی ہے۔
نمائش کی وجہ سے قرآنِ کریم کی خدمت اور حرمینِ شریفین کی جانب سے علم کے فروغ کے لیے مہیا کیے جانے والے ادارہ جاتی تعاون کی حیثیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔
اِس مقصد کے لیے اُن تمام طریقوں کو کام میں لایا جا رہا ہے جنھیں جدید میڈیا بھی استعمال کرتا ہے جس میں پیغام کے مستند ہونے کا بہت خیال رکھا جاتا ہے۔

ساتھ ساتھ پیغام کو ایک دلچسپ شکل میں لوگوں تک پہچانے کے لیے نت نئے انداز بھی اختیار کیے جا رہے ہیں۔
نمائش میں انٹرایکٹیو سکرینز قابلِ توجہ ہیں جن کے علاوہ یہاں قرآنِ کریم کے نایاب نسخے اور پریزیڈینسٹی کی طرف سے جاری کی جانے والی مختلف پبلیکیشنز بھی موجود ہیں تاکہ قرآنِ کریم کی خدمت اور تعلیم کو پھیلانے کی کوششوں کو نمایاں کیا جا سکے۔

نمائش سے اس تعاون کا بھی واضح اظہار ہوتا ہے جو مذہبی علم کو دوسرے تک پہنچانے کے لیے پریزیڈینسی او ایسوسی ایشن کے درمیان پایا جاتا ہے۔
مکہ کے کلاک ٹاور میں واقع ’کنگ عبدالعزیز اینڈاؤمنٹ‘ میں ہونے والی یہ نمائش، چوبیس گھنٹے جاری رہتی ہے اور یہاں آنے والوں کو ایک ہمہ وقت تعلیمی اور روحانی تجربہ فراہم کرتی ہے۔
