سعودی عرب کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم
جمعرات 16 اپریل 2026 21:18
لبنانی صدر جوزف عون کے اہم اور مثبت کردار کو سراہا ہے( فوٹو: اے ایف پی )
سعودی عرب نے لبنان میں جنگ بندی کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون، وزیراعظم نواف اسلام اور سپیکر نبیہ بیری کے’ اہم اور مثبت‘ کردار کو سراہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق امریکی صدر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان 10 روزہ جنگ بندی پر رضا مند ہوگئے۔ اس کا اطلاق جمعرات کی رات 9 بجے سے ہو گا۔
یہ معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی لبنانی صدر جوزف عون اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ’بہترین گفتگو‘ کے بعد طے پایا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں ریاست کی خود مختاری بڑھانے، ریاست اور اس کے قانونی اداردوں تک ہتھیاروں کو مجدود کرنے اور اصلاحاتی اقدامات کےلیے لبنان کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وزارت نے ملکی وسائل، سیفٹی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے لبنانی کوششوں کی تعریف کی۔
