Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔(فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے مذاکرات اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے پاکستان کی مسلسل کوششوں کے لیے سپورٹ کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

شیئر: