Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے لمبی رینج والی بیٹری متعارف کرا دی

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد الیکڑک گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے تاہم ان گاڑیوں کو طویل فاصلے کے لیے بار بار چارج کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔
 یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں اکثر صارفین کی پہلی ترجیح نہیں ہیں۔ لیکن شاید مستقبل قریب میں یہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے کیونکہ چین میں بیٹریاں تیار کرنے والی ایک بڑی کمپنی نے اپنے نمایاں ماڈلز کے جدید ورژن تیار کر لیے ہیں
الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹری بنانے والی چینی کمپنی CATL نے تیز چارجنگ اور لمبی رینج فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کروا دی ہے۔
 کمپنی نے الیکٹرک گاڑیوں کو لمبی رینج چلنے والی کنڈینسڈ بیٹری اور  شینزنگ نامی فاسٹ چارجنگ بیٹری لانچ کر دی۔  تفصیل اے ایف پی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: