اے ایف سی چیمپئینز لیگ ایلیٹ فائنلز جدہ کے لیے انٹرایکٹیو فین زونز قائم
سرگرمیوں میں لائیو پرفارمنس اور انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل ہوں گی (فوٹو: ایس پی اے)
اے ایف سی ایشین کپ سعودی عریبیہ 2027 کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی نے اے ایف سی چیمپئینز لیگ ایلیٹ فائنلز 2026 کی میزبانی کرنے والے دو سٹیڈیمز میں فینز کے لیے انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ زونز قائم کر دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان سرگرمیوں میں لائیو پرفارمنس اور انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل ہوں گی جن میں سعودی عرضہ، دیگر روایتی فن کے مظاہرے اور روایتی گیت شامل ہیں جو ایک خاص جشن کا ماحول فراہم کریں گے۔
