Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے یوکرینی صدر کی جدہ میں ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جمعہ کی سہ پہر جدہ میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملاقات کی۔
اس موقعے پر وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی موجود تھے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قبل ازیں جدہ پہنچنے پر شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر نائب گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقعے پر نائب گورنر کے ہمراہ میئرجدہ صالح الترکی، یوکرین میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن عبدالعزیزالبرکہ اور مملکت میں یوکرین کے سفیر اناتولی پیٹرینکو کےعلاوہ  مکہ ریجن کے ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری اور مکہ ریجن میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن عبداللہ ظافر بھی موجود تھے۔

شیئر: