Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی سامان کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے جمعہ کو یوکرین کے ساتھ دفاعی سامان کی خریداری سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ میں ہونے والے اس معاہدے پر سعودی وزارتِ دفاع کے نائب وزیر برائے ایگزیکٹیو امور خالد البیاری اور یوکرین کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اینڈری ہیناتوف نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد فوجی سازوسامان اور دفاعی خدمات کے حصول کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے، اور یہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ 
 

شیئر: