Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، چھ افراد کو مکہ لے جانے کی کوشش پر غیرملکی گرفتار

سزاوں کا سامنا کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میانمار کے ایک شہری کو چھ افراد کو مکہ لانے کی کوشش پر گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملزمان کو مقررہ سزاوں کا سامنا کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔
اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ ریال تک جرمانے اور سخت سزاوں کا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے ’پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔‘
ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے، انہیں بھی سخت سزاوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

شیئر: