Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوروں کی جرمنی اور دیگر عالمی مارکیٹوں میں مقبولیت

 سعودی نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس سعودی عرب کی کھجوروں کی برآمدات اور عالمی مارکیٹوں میں رسائی کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے جس سے سعودی کھجوروں کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد کھجوروں کی برآمدات کا حجم بڑھانا اور منافع میں اضافہ کرنا ہے تاکہ قومی معیشت کو وژن 2030 کے اہداف کے مطابق سپورٹ کیا جا سکے۔
نیشنل سینٹر کا کہنا ہے جرمنی کے مختلف شہروں کی بڑی مارکیٹوں میں سعودی کھجوروں کی نمایاں موجودگی دکھائی دے رہی ہے۔
 سعودی کھجوریں، اپنے اعلٰی معیار کی وجہ سے  پسند کی جاتی ہیں۔ کھجوروں کی مختلف اقسام، ان کے ذائقے اور کئی کھانوں میں استعمال ہونے والی اعلٰی اقسام کو جرمنی میں پسند کیا جا رہا ہے۔
جرمنی میں صارفین نے سعودی کھجوروں کی اقسام کی تعریف کی اور انہیں اپنی روز مرہ کی خریداری میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جرمن ریٹیل مارکیٹوں میں غیرمعمولی مقبولیت سعودی کھجور کی برآمدات کو دیگر بین الاقوامی مارکیٹوں تک پہنچانے کے لیے ایک وسیع  تر اقدام کا حصہ ہے۔
اس اقدام کے تحت سعودی عرب کی 10 بڑی کمپنیوں کو 14 سے زیادہ ملکوں کی 15 بڑی ریٹیل چینز کی ڈیڑھ ہزار سے زیادہ برانچوں میں شامل کیا گیا ہے۔
گزشتہ برسوں میں مملکت میں کھجور کے شعبے میں غیرمعمولی ترقی دیکھی گئی ہے جس کی وجہ برآمدات اور پیداوار میں اضافہ ہے۔

مملکت میں کھجور کی پیداوار 1.9 ملین ٹن سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ برآمدات کا حجم 1.7 بلین ریال تک پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 125 ملکوں میں سعودی عرب کی کھجوریں ایکسپورٹ کی جا رہی ہیں۔

 

شیئر: