Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ: وژن 2030 کی سالانہ رپورٹ اور علاقائی صورتحال کا جائزہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں علاقائی صورتحال، سعودی وژن 2030 کے تحت ہونے والی ترقی اور جی سی سی کے مشاورتی اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں سعودی ولی عہد نے کابینہ کو کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ پیغامات اور رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا، جن میں جبوتی، شام، لبنان، سوئٹزرلینڈ اور یوکرین کے صدور کے علاوہ جاپان، جمہوریہ چیک اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم شامل تھے۔
سعودی ولی عہد نے مملکت کی میزبانی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شرکت پر جی سی سی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔ 
یہ اجلاس مملکت کے اس عزم  کی عکاسی کرتا ہے کہ علاقائی سلامتی، استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے رابطے، مشاورت اور مشترکہ ورک کو مضبوط بنایا جائے۔
کابینہ نے خصوصا جاری سیاسی اور اقتصادی چیلنجوں کے تناظر میں علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو برقرار کے حوالے سے سفارتی کوششوں کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اجلاس نے سعودی وژن 2030 کے تحت کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس بات کا ذکر کیا کہ 93 فیصد  بنیادی کارکردگی کے انڈیکیٹرز اپنے سالانہ اہداف کو حاصل کر چکے ہیں۔
کابینہ نے کہا کہ یہ ترقی معیشت کو متنوع بنانے، نان آئل سیکٹر کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔
اجلاس نے اس انیشیٹیو کے تیسرے مرحلے میں رفتار برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ ڈیجیٹل تبدیلی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں ترقی پر سرکاری اداروں کی تعریف کی۔

 

شیئر: