سعودی عرب اور ترکیہ کی سیاسی اور سفارتی کمیٹی کا دوسرا اجلاس
دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور ترکیہ کے ہم منصب موسی کولا کلی نے منگل کو وڈیو کانفرنس کے ذریعے سعودی ترکیہ رابطہ کونسل کے تحت سیاسی اور سفارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اجلاس میں سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے امور پر دوطرفہ اور کثیر الجہتی رابطوں کو تیز کرنے کے طریقوں پر بھی بات کی گئی۔
بعد ازاں سعودی عرب اور ترکیہ کے نائب وزرائے خارجہ نے سیاسی اور سفارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے منٹس پر دستخط کیے۔
