Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزیاں: مزید افراد کے خلاف قانونی کارروائی

سکیورٹی فورسز ضوابط پر عملدرآمد کےلیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی سکیورٹی فورسز حج پرمٹ کے بغیر مکہ اور مقدس مقامات میں داخل ہونے سے اور وہاں قیام سے روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتاری اور قانونی سزاوں کا انتباہ کیا گیا ہے۔
 مکہ پولیس نے ایک یمنی رہائشی کو سوشل میڈیا پر جعلی اور گمراہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے پر حراست میں لیا ہے۔
تین انڈونیشی شہریوں کو بھی حج خدمات کے گمرہ کن اشتہارات پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔
ایک اور واقعہ میں مکہ پولیس نے پانچ مصری شہریوں کو حج ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا، ان پر حج پرمٹ کے بغیر مکہ میں داخلے اور قیام کرنے کا الزام ہے۔
اس سے قبل ایک غیرملکی رہائشی کو حراست میں لیا گیا تھا،جس نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ 
 میانمار کے شہری کو بھی حج ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھ افراد کو مکہ منتقل کرنے کی کوشش پر پکڑا گیا تھا۔

قانونی کارروائی کے بعد تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔
یاد رہے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور سخت سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنا، یا وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانا، یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔

ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے، انہیں بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

شیئر: