Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ضوابط کی خلاف ورزی، چھ غیرملکی شہری گرفتار

سعودی حج سکیورٹی فورس نے منگل کو حج ضوابط کی خلاف ورزی پر چھ غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایک غیرملکی رہائشی نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ 
حکام نے انہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔
اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے حج پرمٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے 20 ہزار ریال سے ایک لاکھ  ریال تک جرمانے اور سخت سزاؤں کا اعلان کیا تھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنا، یا وزٹ ویزے پر مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانا، یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔
ایسے افراد جو یکم ذی القعدہ کے بعد وزٹ ویزا ہولڈر کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں لے جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن یا انہیں قیام کی سہولت مہیا کریں گے، انہیں بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

شیئر: