Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کی استانی جس نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں

وسطی غزہ کی پٹی میں واقع بوریج کیمپ کے اندر اپنے خیمے میں 36 سالہ فلسطینی استانی شیریں الکردی گڑیاں بناتی ہیں۔ وہ پانچ بچوں کی ماں کی ماں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’تین سال کی ناکہ بندی اور پابندیوں کے بعد جب کھلونوں کی درآمد بند ہو گئی تھی تو میں نے سوچا کہ میں اپنے بچوں کے لیے گڑیاں بناؤں تاکہ وہ کھیل سکیں اور خوش رہ سکیں۔ بعد میں یہ کھلونے مقبول ہو گئے اور ان کی مانگ بڑھ گئی، چنانچہ میں نے اس کاروبار کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’یہ گڑیاں بچوں کے لیے ایک نئی زندگی کی مانند ثابت ہوئیں، جس نے ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔‘ اے ایف پی کی رپورٹ

شیئر: