Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیول میں سکون اور نیند کا مقابلہ، 80 سالہ بزرگ نے نوجوانوں کو ہرا دیا

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دریائے ہان کے کنارے ایک منفرد اور دلچسپ ’پاور نیپ مقابلہ‘ منعقد ہوا جہاں سینکڑوں شہری بہتر نیند لینے کے تجربے کے لیے جمع ہوئے۔ مقابلے کے دوران شرکاء کی دل کی دھڑکن بھی چیک کی گئی تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ کون سب سے پرسکون اور گہری نیند لے رہا ہے.
اس مقابلے کے فاتح 80 سال سے زائد عمر کا شخص بنا جبکہ ایک 37 سالہ دفتری ملازم دوسرے نمبر پر رہا۔ جنوبی کوریا دنیا کے اُن ممالک میں شامل ہے جہاں لوگ شدید کام کے دباؤ کے باعث نیند کی کمی کا شکار ہیں۔ اس مقابلے کا مقصد ذہنی اور جسمانی سکون کے اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ روئٹرز کی رپورٹ
 

شیئر: