Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور سنگا پور کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، آبی گزر گاہوں کے تحفظ پر زور

دو طرفہ تعلقات اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں سنگاپور کے ہم منصب ووین بالا کرشن کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سنگا پور کے درمیان تعلقات اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے آبی گزر گاہوں( میری ٹائم روٹس) کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا۔
اس سے قبل شہزادہ فیصل بن فرحان سے مصری وزیر خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں علاقائی صورتحال پر بات کی۔

 

شیئر: