Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور بحرین کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

رابطوں میں خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن اور بحرین کے ہم  منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور قطری وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے دو طرفہ رابطے جاری رکھنے پر بات کی۔

 

شیئر: