Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان کا ’جبل الاسود‘ قدرتی خوبصورتی کا شاہکار

جازان ریجن کی الریث کمشنری میں واقع جبل الاسود پر اگنے والے سبزے کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس بلند و بالا پہاڑ نے سبز چادر اوڑھ لی ہے۔
یہ پہاڑ جازان شہر کے شمال مشرق میں تقریباً 124 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جس  کی بلندی تین ہزار فٹ سے زائد ہے۔
چوٹیوں اور ڈھلوانوں پر مشتمل یہ فلک بوس پہاڑ قوس کی شکل رکھتا ہے جو شمال کی سمت سے شروع ہو کر مشرق کی جانب اپنی بلند ترین چوٹی تک جھکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔
پہاڑ پر جونیپر اور دیگر درخت اپنی گھنی شاخوں کے باعث سبزے میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہی درختوں کے سائے اور سورج کی روشنی کے باعث خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں دور سے دیکھنے والوں کو پہاڑ کی رنگت سیاہ محسوس ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اسے جبل الاسود (سیاہ پہاڑ) کہا جاتا ہے۔
پہاڑ کی چوٹیوں پر سایہ فگن رہنے والے بادلوں سے ایسا منظر ابھرتا ہے جو دل موہ لیتا ہے اور روح کو سکون بخشتا ہے۔

پہاں بارش اور گہری دھند کے ساتھ ایک نہ بھولنے والا منظر ہمیشہ منتظر دید رہتا ہے۔ بادل پہاڑوں کی چوٹیوں کو گلے لگاتے ہیں اور درختوں کے ساتھ جھومتے ہیں۔

شیئر: