Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم کی امارات میں میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت، جنگ بندی کا احترام کرنے پر زور

وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں سویلین انفراسٹرکچر پر میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو ایکس پر ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اماراتی بہن بھائیوں اور حکومت کے ساتھ اس مشکل وقت میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی ضروری ہے کہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جائے اور اس کا احترام کیا جائے تاکہ مذاکرات کے لیے ضروری سفارتی گنجائش پیدا ہو سکے جو خطے کو دیرپا امن اور استحکام کی طرف لے جائے۔

شیئر: