Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی متحدہ عرب امارات پر تازہ حملوں کی مذمت، مذاکرات پر زور

ران نے 28 فروری کے بعد سے متحدہ عرب امارات پر 2800 سے زائد ڈرون اور میزائل حملے کیے (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو  متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید بن آل نہیان سے ٹیلی فونک گفتگو میں امارات پر تازہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے لیے امارات کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام بڑھانے کی کوششوں پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق پیر کو اماراتی فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغے گئے 12 بیلسٹک میزائل، 3 کروز میزائل اور 4 ڈرون مار گرائے جس کے نتیجے میں تین افراد معمولی زخمی ہوئے۔
اماراتی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تین انڈین شہری زخمی ہوئے۔
ریاست فجیرہ کے حکام نے کہا تھا کہ ایرانی ڈرون حملے کے باعث ایک آئل تنصیب پر آگ بھڑک اٹھی۔
ایران نے 28 فروری کے بعد سے متحدہ عرب امارات پر 2800 سے زائد ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔ امریکہ اور ایران جنگ کے پہلے دن سے شروع ہونے والی خلیجی ممالک کے خلاف تہران کی مہم میں امارات سب سے زیادہ نشانہ بننے والا ملک ہے۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے ایران کے امارات پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں سنگین جارحیت اور کشیدگی میں اضافہ قرار دیا۔
سعودی عرب نے خطے میں فوجی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی  کی اپیل کی۔
اور مملکت نے ملکوں پر زور دیا کہ وہ سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کریں۔

شیئر: