Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن 2026: حرمین ہائی سپیڈ ٹرین میں 2.21 ملین نشستیں

حج سیزن کے لیے 35 الیکڑک ٹرینیں فراہم کی گئی ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی ریلوے (سار) نے حج سیزن 2026 کے لیے حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کی آپریشنل کیپیسٹی میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 2.21 سے زیادہ نشستیں فراہم کی جائیں گی۔
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان 5 ہزار 300 ٹرپس کے ذریعے عازمین حج کو سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
سار کے مطابق حج سیزن کے لیے 35 الیکڑک ٹرینیں فراہم کی گئی ہیں، ایک ٹرین میں 13 بوگیاں ہیں، ہر ایک میں 417 مسافروں کی گنجائش ہے۔
حرمین ٹرین، مدینہ منورہ سے رابغ کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ السلیمانیہ سٹیشن سے ہوتی ہوئی مکہ پہنچتی ہے۔ 
حرمین ٹرین کا نیٹ ورک 453 کلو میٹر ہے۔ اس کی انتہائی رفتار 300 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔  

گزشتہ حج سیزن میں حرمین ٹرین کے ذریعے 20 لاکھ سے زیادہ عازمین کو آرام دہ اور محفوظ سفری سہولت فراہم کی گئی۔ یومیہ 140 تک ٹرپس کیے گئے۔
واضح رہے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کا شمار دنیا کی 10 تیز رفتار ٹرینوں میں ہوتا ہے جبکہ مشرق وسطی کا یہ سب سے بڑا ریلوے منصوبہ ہے۔

 

شیئر: