شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر، عمان اور مصر کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
وزرائے خارجہ نے رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، عمان کے ہم منصب بدر بن حمد بن البوسعیدی اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر العاطی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے میں حالیہ علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
