Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: تنزانیہ کی باہم جڑی بچیوں ’نینسی‘ اور ’نائس‘ کی سرجری

ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں آپریشن کیا جائے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کی میڈیکل اور سرجیکل ٹیم  جمعرات 7 اپریل کو تنزانیہ کے باہم جڑی بچیوں ’نینسی‘ اور ’نائس‘ کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کرے گی۔
سعودی قیادت کی ہدایت پر ریاض کے کنگ عبداللہ سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال میں سرجری کی جائے گی۔
الاخباریہ کے مطابق یہ اقدام مملکت کی انسانی اقدار کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 تنزانیہ کی باہم جڑی ہوئی بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ اس سال جنوری کے آخر میں ریاض پہنچی تھیں، جہاں ان کے ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔
 بچیوں کے والدین نے ٓآپریشن کے لیے احکامات جاری کرنے اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی کونجوئنڈ ٹوئنز پروگرام کا آغاز 1990 میں کیا گیا تھا۔
پروگرام کے تحت اب تک پانچ براعظموں کے 28 ممالک کے 157 کیسز کا جائزہ لیا گیا جن مین 70 جڑے ہوئے بچوں کو کامیابی سے الگ کیا گیا۔ انہیں مکمل دیکھ بھال فراہم کی جس میں نفسیاتی، سماجی اور تعلیمی مدد بھی شامل ہے۔

 

شیئر: