Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبہ کی امریکہ میں انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر میں شرکت

سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر 9 سے 15 اپریل تک ایریزونا میں ہو رہا ہے (فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
سعودی طلبہ کی ٹیم انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر ’آئیسف 2026‘ میں شرکت کر رہی ہے۔
سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر 9 سے 15 اپریل تک امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ہو رہا ہے۔
اسے دنیا کا سب سے بڑا پری یونیورٹسی سائنس اور انجینیئرنگ مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ مملکت 2007 سے ہر سال اس مقابلے میں شرکت کر رہا ہے۔
اب تک مملکت نے 185 ایوارڈ حاصل کیے، ان میں 124 گرینڈ ایوارڈ اور 61 خصوصی ایوارڈ شامل ہیں۔
سعودی عرب کی نمائندگی کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کری ایٹیویٹی (موھبہ)، وزارت تعلیم کے تعاون سے کرتی ہے۔
 سعودی ٹیم میں 42 طلبہ شامل ہیں جو سائنسی شعبوں میں معیاری اور نمایاں پروجیکٹس پیش کریں گے۔
ان طلبہ کا انتخاب نیشنل اولمپیاڈ برائے سائنسی تخلیق ’ابداع 2026‘ کے فاتحین میں سے کیا گیا ہے جو ’موھبہ‘ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے سالانہ 27 سائنسی پروگراموں اور مقابلوں میں سے ایک ہے۔
ان طلبہ نے 3 لاکھ 57 ہزار امیدواروں میں کوالیفائی کیا جنہوں نے 22 مختلف شعبوں میں 34 ہزار سے زائد سائنسی پروجیکٹس جمع کرائے۔
یہ انتخاب چھ سخت جانچ کے  مراحل کے بعد عمل میں آیا۔ ان میں مقامی سطح پر 16 نمائشیں، 4 مرکزی نمائشیں، اور ’ابداع‘ سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر شامل تھا۔ 

 

شیئر: