الباحہ ریجن کی المخواہ کمشنری میں آم فیسٹیول کا آغاز
اس کا مقصد علاقے میں معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروع دینا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ حسام بن سعود بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں المخواہ کمشنری میں آم فیسٹیول کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق فیسٹیول میں حکومتی ادارے اور کاشتکار شریک ہیں۔
فیسٹیول، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت کی ریجنل برانچ کے تحت الباحہ چیمبر کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد کاشتکاروں کی معاونت، زرعی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور علاقے میں معاشی اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروع دینا ہے۔
فیسٹیول میں آم کے 25 کاشتکار شریک ہیں جبکہ چار شریک اداروں نے معلوماتی اور آگاہی سٹال لگائے ہیں۔
فیسٹیول میں آموں کی نیلامی کے لیے بھی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس ایونٹ نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ وزیٹرز اور خریداروں کو متوجہ کرنے میں کردار ادا کیا۔
