سعودی عرب کی مارکیٹوں میں اس وقت انجییرسمیت مقامی پھلوں کی وافر مقدار موجود ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت کے کئی علاقے انجیر کی پیداوار کےلیے معروف ہیں، انجیر کی کئی اقسام ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے کن علاقوں میں تربوز کی پیداوار سب سے زیادہNode ID: 872356
جازان، ریاض، عسیر، مکہ اور حائل ریجنوں میں انجیر کی پیداوار 28 ہزار 100 ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔
انجیرکو اس کی غذائیت سے متعلق فوائد کے باعث پسند کیا جاتا ہے اس میں متعدد وٹامنز او منرلز ہوتے ہیں جو اس کی طلب بڑھاتی ہے۔
انجیر کی نمایاں اقسام میں براون الترکی، سلطانی، یلو ہسپانوی اور سیاہ ہسپانوی شامل ہیں۔
سعودی وزارت ماحولیات و زراعت کا کہنا ہے پروسیسنگ انڈسٹری میں بھی انجیر کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ مٹھائی، جوس، آئس کریم ، ہیلتھ اور کاسمیٹک مصنوعات کی تیاری میں بڑے پیمانے پر اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔
سعودی وژن 2030 اہداف کے مطابق انجیر کی پیداوار کا فوڈ سکیورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ہے۔
وزارت مملکت بھر میں انجیر کی پیداوار بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کی مدد کر رہی ہے۔
یاد رہے مملکت میں انجیر کی پیداوار کا موسم فروری سے نومبر تک ہوتا ہے۔ ایک ہزار 421 ہیکٹر اراضی پر اسے کاشت کیا جا رہا ہے۔