Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئر میں روزگار کے مواقع، ’نواۃ کیبن کریو پروگرام‘ کا آغاز

ریاض ایئر کے مطابق  پروگرام کا آغاز اگست 2026 سے کیا جائے گا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے ایوی ایشن کے شعبے میں قومی صلاحیتوں کو فروغ دینے کےلیے ’نواۃ کیبن کریو پروگرام‘ کا آغاز کیا ہے تاکہ 2030 تک مملکت کو 100 سے زائد عالمی مقامات سے جوڑنے کے  وژن کی سپورٹ کی جا سکے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض ایئر اپنے آپریشنز کو وسعت دے رہی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ہزاروں سعودیوں کو راغب کرنا اور تربیت دینا ہے۔
یہ پروگرام ایوی ایشن میں عملی تجربے اور طویل مدتی کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
یہ پروگرام سعودی ٹیلنٹ کے لیے متعدد راستے فراہم کرتا ہے۔ اس میں مکینیکل اور ایویونکس انجینئرنگ میں خصوصی سکالرشپ پروگرام کے ساتھ  ایئرکرافٹ مینٹینس کے لیے سعودی خواتین انجینئرز کی بھرتی شامل ہے۔
فضائی کمپنی کا کہنا ہے’ پروگرام کے ذریعے آنے والے برسوں میں ہزاروں سعودیوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔‘

 ریاض ایئر نے مہمان نوازی اور کسٹمر سروس کے جذبے کے ساتھ 21 سال اور اس سے زائد عمر کے سعودی مردوں اور خواتین کو پروگرام میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ایئرمیں ٹیلنٹ ایکوزیشن اور بزنس پارٹنرشپ شعبے کے نائب صدر نھار الجھنی کا کہنا ہے ’ریاض ایئر فضائی شعبے میں پائیدار قومی صلاحیتوں کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’پروگرام کو خاص طور پر سعودیوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ایوی ایشن سیکٹر میں ان کی مہارتوں کو فروغ دیا جائے۔‘
ریاض ایئر کے مطابق  پروگرام کا آغاز اگست 2026 سے کیا جائے گا، جبکہ تربیت یافتہ کریو کو آئندہ برس 2027 تک ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی۔

 

شیئر: