Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹیوی ایوارڈز 2026: ریاض ایئرپورٹس کمپنی نے چار عالمی اعزازات جیت لیے

یہ عالمی سطح پر سب سے نمایاں ایوارڈ میں شمار کیے جاتے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ایئرپورٹس کمپنی جو کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام اور آپریشن سنبھالتی ہے، نے سٹیوی ایوارڈز 2026 کے چار عالمی اعزازات جیت کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
’سٹیوی ایوارڈز‘ مختلف کاروباری شعبوں میں جدت طرازی اور بہترین کارکردگی کے حوالے سے عالمی سطح پر سب سے نمایاں ایوارڈ میں شمار کیے جاتے ہیں۔
یہ ایوارڈ ہر سال دنیا بھر کے نمایاں اداروں اور کمنیوں سے ہزاروں انٹریز کو متوجہ کرتے ہیں۔ خصوصی انٹرنیشنل ججز کمیٹی کے ذریعے درست جانچ کے معیارات کے تحت پرکھے جاتے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایئرپورٹس کمپنی نے متعدد کٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کیے، ان میں سوشل میڈیا کے استعمال میں جدت کے لیے گولڈ ایوارڈ شامل ہے۔
 جبکہ دو سلور ایوارڈ حاصل کیے جو’موسٹ انوویٹیو سوشل میڈیا کمپین اور انوویٹیو یوز آف انفلوینسر‘ کے تھے، اس کے علاوہ ’ایوارڈ فار انوینشن ان دی سوشل میڈیا مارکیٹنگ ‘ میں براونز ایوارڈ دیا گیا۔
یہ کامیابی سکائی ٹریکس کی عالمی درجہ بندی میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پیش رفت کے متوازی طور پر سامنے ائی ہے۔
یہ اعزاز ریاض ایئرپورٹس کمپنی کی جانب سے اس پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے جو اس نے جدید اور بہترین طریقہ کار کو اپنانے اور جدت پر مبنی اقدامات  کے ذریعے حاصل کی ہے۔

 

شیئر: