Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے پاکستانی ہم منصب کا رابطہ

سیکیورٹی تعاون اور باہمی ہم آہنگی کے امور کا بھی جائزہ لیا (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے پاکستانی وزیر داخلہ  محسن رضا نقوی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس دوران دونوں برادر ممالک کے مابین سیکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی کے مختلف پہلوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

شیئر: