فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ ژوب، فرنٹ لائن فوجیوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مغربی سرحدوں پر تعینات فرنٹ لائن دستوں کے ساتھ عید منانے کے لیے بلوچستان کے ضلع ژوب کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف ان کے غیر معمولی حوصلے، پختہ عزم، آپریشنل تیاری اور ہردم تیار رہنے کے جذبے کو سراہا۔
انہوں نے دہشت گردی اور دشمن قوتوں کی جانب سے پیدا کیے گئے خطرات کے خلاف وطن کے دفاع میں افواج کی بے مثال بہادری اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ مزید دیکھیے ویڈیو میں