سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف سے بدھ کو مکہ مکرمہ میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سکیورٹی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے کے طریقوں پر تبالہ خیل کیا گیا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔
پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عازمین حج کی خدمت کے حوالے سے مملکت کی وسیع کوششوں، خدمات اور انتظامات کے مربوط نظام کی تعریف کی۔
اس موقع پر قائم مقام نائب وزیر اخلہ شہزدہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور وزارت کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔