Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی موٹرسائیکل کو الیکٹرک بائیک میں کیسے تبدیل کر سکتے ہیں؟

ایران جنگ کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک بھر میں الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹرز کا رجحان تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ کئی شہروں میں لوگ اب اپنی عام موٹرسائیکلوں کو EV کنورژن کٹس اور لیتھیم بیٹریوں کے ذریعے الیکٹرک بائیکس میں تبدیل کروا رہے ہیں تاکہ مہنگے پیٹرول سے ہمیشہ کے لیے جان چھڑائی جا سکے۔
بائیک مالکان کا کہنا ہے کہ مضبوط روایتی موٹرسائیکل باڈی اور جدید لیتھیم بیٹری کا امتزاج ان کی الیکٹرک بائیکس کو عام الیکٹرک اسکوٹرز کے مقابلے میں زیادہ طاقتور، بہتر اور پائیدار بناتا ہے۔ یہ بدلتا ہوا رجحان پاکستان کی ٹو ویلر مارکیٹ کو تیزی سے تبدیل کر رہا ہے، جہاں لوگ اب سستے، مؤثر اور طویل مدتی سفری متبادل تلاش کر رہے ہیں۔ دیکھیے راولپنڈی سے اردو نیوز کے نامہ نگار حسن ناصر خان کی رپورٹ

شیئر: